Aaj Hai Jashan e Wiladat (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

آج ہے جشنِ ولادت مرحبا یامصطَفٰے

مرحبا مہرِ رسالت مرحبا یامصطَفٰے

آمدِ شاہِ مدینہ مرحبا صد مرحبا

مرحبا آقا کی آمد مرحبا نورِ خدا

آج دنیا میں وِلاد ت مصطَفیٰ کی ہو گئی

کعبہ سجدے کو جھکا بُت سارے اَوندھے گر پڑے

آگئے سرکار ہر سُو بارشِ انوار ہے

چار سُو ہیں رحمتوں کی کیا چھما چھم بارِشیں!

مرحبا کی دھوم ڈالو سب پکارو مرحبا

آج گھر گھر روشنی ہے سبز پرچم ہیں بُلند

عیدِمیلادُالنَّبی تو عید کی بھی عید ہے

جشنِ میلادُ النبی کی دھوم ہے چاروں طرف

خوب گاتی تھیں تَرانے دَف بجا کر بچیّاں

آگئی اُٹّھو سُواری آمِنہ کے لال کی

لے کے کَشکَول اے فقیرو آمِنہ کے گھر چلو

یانبی ! اپنی ولادت کی خوشی میں دیجئے

واسِطہ تم کو ولادت کا مدینے میں جگہ

دے دو تم عطّارؔ کو عیدی میں چشمِ اشکبار

— Muhammad Ilyas Atar Qadri\