Khuda Ke Fazal Se (Manqbat) | Best Manqbat Lyrics in Urdu | Naat Lines

خدا کے فَضْل سے میں ہوں گدا فاروقِ اعظم کا

کرم اللہ کا ہر دم نبی کی مجھ پہ رَحمت ہے

پسِ صدّیقِ اکبر مصطَفٰے کے سب صحابہ میں

گلی سے ان کی شیطاں دُم دبا کر بھاگ جاتا ہے

صحابہ اور اہلِ بیت کی دل میں محبت ہے

رہے تیری عطا سے یاخدا! تیری عنایت سے

بھٹک سکتا نہیں ہرگز کبھی وہ سیدھے رستے سے

خدا کی خاص رحمت سے محمد کی عنایت سے

سدا آنسو بہائے جو غَمِ عشقِ محمد میں

مجھے حجّ وزیارت کی سعادت اب عنایت ہو

الٰہی! ایک مدّت سے مِری آنکھیں ترستی ہیں

شہادت اے خدا! عطّارؔ کو دیدے مدینے میں

— Muhammad Ilyas Atar Qadri\