کہتی ہے یہ پھولوں کی ردا اللہ ہو اللہ
اللہ ہو اللہ، اللہ ہو اللہ
بادل نے آسمان پہ لکھا اللہ ہو اللہ
اللہ ہو اللہ، اللہ ہو اللہ
ہو سورۃ یٰسین کہ ہو سورۃ اخلاص
اللہ ہو اللہ، اللہ ہو اللہ
خوشبو کرن اُجالے دھنک اور کہکشاں
اللہ ہو اللہ، اللہ ہو اللہ
کرتا ہے ثناء تیری برستا ہوا پانی
اللہ ہو اللہ، اللہ ہو اللہ
شبنم گری جو پھولوں پر پڑھتی ہوئی ثناء
اللہ ہو اللہ، اللہ ہو اللہ
جب نزع کے عالم ہو معلا یہ اجاگر
اللہ ہو اللہ، اللہ ہو اللہ
— Hassan Raza Khan Barelvi\
