مرحبا صد مرحبا! پھر آمدِ رَمضان ہے
یاخدا ہم عاصیوں پر یہ بڑا احسان ہے
تجھ پہ صدقے جاؤں رَمضاں !تُو عظیمُ الشّان ہے
ابرِ رحمت چھا گیا ہے اور سماں ہے نور نور
ہر گھڑی رحمت بھری ہے ہر طرف ہیں برکتیں
آگیا رَمضاں عبادت پر کمر اب باندھ لو
عاصیوں کی مغفِرت کا لیکر آیا ہے پَیام
بھائیو بہنو!کرو سب نیکیوں پر نیکیاں
بھائیوبہنو! گناہوں سے سبھی توبہ کرو
کم ہوا زورِ گنہ اور مسجدیں آباد ہیں
روزہ دارو ! جھوم جاؤ کیونکہ دیدارِ خدا
دو جہاں کی نعمتیں ملتی ہیں روزہ دار کو
یاالٰہی! تُو مدینے میں کبھی رَمضاں دکھا
— Unknown
