راکب دوشِ شہنشاہِ امم
فاطمہ کے لال حیدر کے پسر
اپنے نانا کی محبت دیجئے
خو مٹے بے کار باتوں کی رہے
اے سخی ابن سخی اپنی سخا
آل و اصحابِ نبی سے پیار ہے
پیشوائے نوجوانانِ بہشت
یاحسن! ایماں پہ تم رہنا گواہ
آہ! پلے میں کوئی نیکی نہیں
میرا دل کرتا ہے میں بھی حج کروں
طیبہ دیکھے اِک زمانہ ہوگیا
جذبہ دو ’’نیکی کی دعوت‘‘ کا مجھے
میں سدا دینی کتب لکھتا رہوں
دین کی خدمت کا جوش و وَلولہ
اے شہید کربلا کے بھائی جان
— Muhammad Ilyas Atar Qadri\
