Mah o Man Se Bacha (Manqbat) | Best Manqbat Lyrics in Urdu | Naat Lines

ما و مَن سے بچائے آلِ رسُول

حق میں مجھ کو گُمائے آلِ رسول

میری آنکھوں میں آئے آلِ رسول

تو ہی جانے فدائے آل رسول

سات اَفلاک زینے پھر کرسی

چاندنا چاند کا مدینے کے

ہے اِرادہ تِرا اِرادئہ حق

بعد جس کے نہ ہو گا فقر کبھی

صِبْغَۃُ اللّٰہ کی چڑھی اپنی

اس کی نَیرنگیوں میں ہوں یک رنگ

ہو خودی دور اور خُدا باقی

موت سے پہلے مجھ کو موت آئے

یوں مٹوں میں کہ مجھ میں مٹ جائے

جیتے جی جی میں مَیں گزر جاؤں

بیڑی کٹ جائے ہر تَشَخُّص کی

یہ خودی بھی فدائے دعویٰ ہے

صورتِ شَیخ کا تَصَوُّر ہو

سَر تا پایم فدا سر و پایَت

دل و جانَم فدا سَرَتْ گردم

بھر دے قطرے کے سینے میں قُلزُم

حَقُّہٗ حق ہو ظاہر و باطن

دل میں حق حق زباں پہ حق حق ہو

حق کا دیوانہ ہادیٔ حق سے

فانی ہو جائوں شیخ میں اپنے

فَانِیْ فِی اللّٰہ بَاقِیْ باللّٰہ ہوں

یہ تَقَرُّبْ ملے نَوافِل سے

ہاتھ پاؤں ہو آنکھ کان ہو وہ

میرے اَعضا بنے مِرا مَولیٰ

اس سے دیکھوں سنوں چلوں پکڑوں

میری ہستی حجاب ہے میرا

قرب حاصل ہو پھر فَرائض کا

مُلکِ لَاہُوْتْ سے اِلَی النَّاسُوْتْ

سَیر فِی اللّٰہ اور مِنَ اللّٰہ ہو

پھر اِلَی اللّٰہ فنائے مُطلَق سے

قَیدِ نَاسُوْتْ سے رہائی ہو

شاخِ لَاہُوْتْ پر بسیرا ہو

— Muhammad Hamid Raza Khan\