Bahar e Bagh Eman (Manqbat) | Best Manqbat Lyrics in Urdu | Naat Lines

بہارِ باغِ اِیماں حضرتِ فاروقِ اعظم ہیں

نمایاں آپ کی ہر اک اَدا سے شانِ فاروقی

اَشِدَّآءُ عَلَی الْکُفَّار کے مصداقِ اَ علیٰ ہیں

رسول اللہ نے فاروق کو اللہ سے مانگا

چُنا اس پاک نے دیں کیلئے اس پاک ستھرے کو

حبیبِ حق ہیں طیب انکے سب ساتھی بھی طاہر ہیں

نہ کیوں وہ ذات چمکے جس نے دینِ پاک چمکایا

عمر عامر ہیں دیں کے حق تعالیٰ ان کا ناصر ہے

رہے گا نام ان کا تا اَبد کونین میں روشن

عمر کافی نبی کوحَسْبُکَ اللہ سے یہ ثابت ہے

وہ عالم دَبدبہ کا کانپتے ہیں قیصر و کسریٰ

خزانے رُوم و فارس کے لٹاتے ہیں مدینہ میں

مگر اس حال میں دھو دھو کر اِک کرتا پہنتے ہیں

مسلماں رات بھر سوئیں عمر فاروق پہرا دیں

پکارا ساریہ کو اِک مہینہ کی مسافت سے

ہیں دامادِ علی و نازنینِ حضرتِ زہرہ

— Hakeem Ul Umat Mufti Ahmed Yar Khan Naeemi\