گر قبلہ رو' قرینہ؛ افعال ہو درست
ترے کرم سے خیر سلیقہ ہو زندگی
شائستگی نصیب ہوں خواہش کے زیر و بم
پیچھے لگے نہ نفسِ خطاکار کے یہ دل
گزرا جو وقت اس میں ہوئی جو خطا معاف
محشر میں پیشِ خلق نہ رسوائی ہو مری
لاریب' ہمہ نفع ہے یہ کاروبار عمر
حیرت ہے ایک اول و آخر محیط لب
ہو خیریاب زندگی تب ہی اگر ریاضؔ
— Riaz Majeed\
