سنے کون قصہ اے درد دل میرا غمگسار چلا گیا
وہی بزم ہے وہی دھوم ہے، وہی عاشقوں کا ہجوم ہے
وہ سخن شناس وہ دوربیں، وہ گدانواز وہ مہ جبیں
کہاں اب سخن میں وہ گرمیاں کہ نہیں رہا کوئی قدرداں
جسے میں سناتا تھا دردِ دل وہ جو پوچھتا تھا غم دروں
یہیں کیوں نصیرنہ اشکِ غم، رہے کیوں نہ لب پر میرے فغاں
— Peer Naseer Ud Din Naseer\
