گھٹائیں غم کی چھائیں دل پریشاں یا رسول اللہ ﷺ
نسیمِ طیبہ سے کہہ دودل مضطر کو جھونکا دے
مناظر بے وفا دُنیا کے ہوں سب دور نظروں سے
نہ مجھ کو آزما دنیا کا مال و زر عطا کرکے
ترے دیدار کا طالب لگاۓ آس بیٹھا ہوں
میرا سینہ مدینہ ہو مدینہ میرا سینہ ہو
مجھے ہریالے گنبد کے تلے قدموں میں موت آۓ
نہیں حُسنِ عمل کوئی مرے اعمال نامے میں
پڑوسی خلد میں عطارؔ کو اپنا بنا لیجۓ
— Muhammad Binyamin Shakir Attari\
