Marhaba Ya Mustafa (Durood-O-Salam) | Best Durood-o-salam Lyrics in Urdu | Naat Lines

مبارک ہو وہ شہِ پردے سے باہر آنے والا ہے

چکوروں سے کہو ماہِ دل آرہا ہے چمکنے کو

فقیروں سے کہو حاضر ہوں جو مانگیں گے، پائیں گے

کہو پروانوں سے شمع ہدایت اب چمکتی ہے

کہاں ہیں ٹوٹی اُمیدیں کہاں ہیں بے سہارا دل

ٹھکانہ بے ٹھکانوں کا سہارا بے سہاروں کا

بر آئیں گی مرادیں حسرتیں ہو جائیں گی پوری

مبارک درد مندوں کو ہو مژدہ بیقراروں کو

گنہ گاروں نہ ہو مایوس تم اپنی رہائی سے

— Unknown