یا نبی مجھ کو طیبہ بلانا
تیری فرقت میں دل رو رہا ہے
سارے جگ سے حسیں میرے ماہِ مبیں مجھکو دیدار اپنا کرانا
روز کرتا ہوں رو رو دعائیں
یا حبیب خدا میری سن لے دعا جلد روضہ مجھے تم دکھانا
میرے سر پر غموں کے ہیں ساۓ
یاشفیع امم اک نگاہِ کرم میرے دکھوں کو اللہ مٹانا
جھولی پھیلاۓ در پہ کھڑا ہوں
شاہِ خیرالانام انبیاء کےامام خیررحمت کی جھولی میں پانا
ثاقبؔ عرفان تیرا دیوانہ
میرے پیارے شہا مجھکو وقتِ نزع جلوہ اپنا حسیں ہے دکھانا
— Unknown
