Khawaja e Hind Woh Darbar (Manqbat) | Best Manqbat Lyrics in Urdu | Naat Lines

خواجۂ ہند وہ دَربار ہے اَعلیٰ تیرا

مَے سر جوش در آغوش ہے شیشہ تیرا

خفتگانِ شب غفلت کو جگا دیتا ہے

ہے تِری ذات عجب بحرِ حقیقت پیارے

جورِ پامالیٔ عالم سے اِسے کیا مطلب

کس قدر جوشِ تحیر کے عیاں ہیں آثار

گلشن ہند ہے شاداب کلیجے ٹھنڈے

کیا مہک ہے کہ مُعَطَّر ہے دماغِ عالم

تیرے ذرَّہ پہ مَعاصی کی گھٹا چھائی ہے

تجھ میں ہیں تربیتِ خضر کے پیدا آثار

پھر مجھے اپنا درِ پاک دکھا دے پیارے

ظلِ حق غوث پہ ہے غوث کا سایہ تجھ پر

تجھ کو بغداد سے حاصل ہوئی وہ شانِ رَفیع

کیوں نہ بغداد میں جاری ہو ترا چشمۂ فیض

کرسی ڈالی تری تخت شہ جیلاں کے حضور

رَشک ہوتا ہے غلاموں کو کہیں آقا سے

بشر افضل ہیں مَلک سے تِری یوں مدح کروں

جب سے تو نے قدمِ غوث لیا ہے سر پر

محیِ دیں غوث ہیں اور خوا جہ معین الدیں ہے

— Hassan Raza Khan Barelvi\