نخلِ فن ہے نہ پات کی خوشبو
وہ ولی ہے ہو جس کے دامن میں
گنبدِ سبز کا تصدق ہے
ذکرِ احمدؐ ہے میری سانسوں میں
کاکل شاہِ دوسرا کی قسم
اُن سے روشن ہیں آسمان و زمیں
شاہِ معراج سے مہکتی ہے
سینکڑوں جنتوں سے افضل ہے
دل میں ہیں ذکرِ حق سے مہکاریں
تا ابد حرف کی مہک ان سے
وردِ شاہِ ھدیٰ کا صدقہ ہے
— Muhammad Sabtain Shah\
