سجی ہوئی ہے نبی کی محفل فضا میں خوشبو سی آ رہی ہے
یہ کیف کیا ہے سرور کیا ہے یہ ہر طرف پھیلا نور کیا ہے
ہوا منور فضا منور بزم پہ چھائی گھٹا منور
یہ مست دیوانےکیوں ہیں سارے یہ آج کیوں خوش ہیں بے سہارے
نبی کے سارے گداؤں آؤ مدینہ مانگیں خدا سے اُن کا
اے ثاقب عرفاں تیری حثیت ہے کیا کہ اُن کی پڑھے تو نعتیں
— Unknown
