سلیقہ مُجھ کو آتا ہے گریباں چاک کرنے کاجب اُن کا نام لو دِل رُک سا جائے اشک بہہ نکلیں
یہی نسخہ ہے اُن کے قرب کے ادراک کرنے کاخُدا کے گھر میں ہو آؤ نبی کے در پہ رو آؤ
اگر جذبہ ہے خود کو معصیت سے پاک کرنے کازمیں پر آپ کی لانے میں منشائے الہٰی تھا
زمیں سے کم بہت کم ، رتبہء افلاک کرنے کاثنا سرکار کی سرکار کا مختار نامہ ہے
خُدا سے خُلد میں بیعانہ ُ املاک کرنے کاعمل ، چھوٹی سی اِک سُنّت پہ کر کے جنگ جیتی تھی
عجب ردِّ عمل تھا اِک ذرا مسواک کرنے کاشہِ کونین ، بھر دینا لحد کو نُور سے اپنے
تیرے تیور، میرا زیور
تیرا شیوہ، میرا مسلک
مجھ کو عشق نبی، اس قدر مل گیا
جگمگائے نہ کیوں، میرا عکس دروں
