اے شمع رسالت تیرے پروانے ہزاروں ہیں
اعجاز ہے یہ ساقیء کوثر کی نگاہوں کا
ہو جن میں سدا آنا جانا میرے آقا کا
اس عالمِ ہستی میں کس کس کا گلہ کیجۓ
میخانہء طیبہ کے مۓ خواروں سے نسبت ہے
مجذوب ہوں مجنوں ہوں دیوانہ ہوں پاگل ہوں
جو نامِ محمد ﷺ پر ہر چیز لٹاتے ہیں
دل چیز ہے کیا جاناں اک تیرے اشارے پر
یہ سن کرہم آۓ نظروں سے پلاتے ہو
جو مست رہیں ہر دم عشق شہِ بطحا میں
— Unknown
