Waliye Makkah Waliye Taiba (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

والئ مکہ والئ طیبہ اور دنیا کے والی

ہر جانب یہ دھوم مچی ہے

ربیع الاول امیدوں کی دنیا ساتھ لے آیا

خدا نے ناخدائی کی خود انسانی سفینے کی

ازل کے روز جس کی دھوم تھی وہ آج کی شب ہے

جہاں میں جشن صبح عید کا سامان ہوتا تھا

بہر سُو نغمہ صلِ عَلیٰ گونجا فضاؤں میں

فرشتوں کی سلامی دینے والی فوج گاتی تھی

آمنہ بی کے پیارے کا جشن مناؤ مل کے

مبارک ہو محمد مصطفیٰ ﷺ تشریف لے آۓ

مبارک ہو شہہ ہر دوسرا ﷺ تشریف لے آۓ

مبارک ہو عاصیوں کے آسراﷺ تشریف لے آۓ

آمنہ بی کے پیارے کا جشن مناؤ مل کے

جاتے ہیں معراج کو آقاﷺ جگمگ ہے کونین

ایسے نبی ﷺ کا واسطہ دےکررب کع مناؤ مل کے

جو مانگو گے وہ پاؤ گے پوری ہوگی آس

دو جگ کے مختارﷺ کو نعرہ سارے لگاؤ مل کے

نبیوں کے سلطان ہیں آقا ﷺ نبیوں کے سلطان

اپنے اپنے من کی بپتا ان کو سناؤ مل کے

— Khalish Muzaffar\