مبارک ہو وہ شہہ پردے سے باہرہونیوالا ہے
فقیروں سے کہوحاضرہوں جو مانگیں گے پائیں گے
کہاں ہیں ٹوٹی امیدیں کہاں ہیں بے سہارے دل
ٹھکانہ بے ٹھکانوں کا سہارا بے سہاروں کا
گنہگارو نہ ہو مایوس تم اپنی رہائی سے
سلاطینِ زمانہ جس کےدرپربھیک مانگیں گے
بر آئیں گی مرادیں حسرتیں ہو جائیں گی پوری
حسنؔ کہدیں اٹھیں سب امتی تعظیم کی خاطر
— Hassan Raza Khan Barelvi\
