شاہِ عرب جہاں میں تشریف لا رہے ہیںبارہ ربیع الاول آقا کا نور اترا
روح الامین آ کر کعبہ سجا رہے ہیںدیکھا جو انبیاء نے سب یک زباں پکارے
سرکار آ رہے ہیں، سرکار آ رہے ہیںیہ آمدِ نبی پہ دیکھا عجیب منظر
طوفان مل کے سارے شمعیں جلا رہے ہیںلے کر بہار اتری رنگوں کی آج مالا
اوڑھے رداۓ شبنم گُل مسکرا رہے ہیںواہ وا جنابِ ہاشم میلاد کی خوشی میں
فیض و کرم کی خوشبو ہر سُو لُٹا رہے ہیںگھر گھر میں محفلیں ہیں میلادِ مصطفیٰ کی
صلِ علیٰ کے نغمے صد شوق گا رہے ہیںدے کر مبارکیں ہم درِ آمنہ پہ پہلے
باباۓ مرتضیٰ کو سِہرا سنا رہے ہیںزہرا کے گھر کی چکی سے مل رہا ہے حسنی
محبوبِ مصطفےٰ بھی ہے عثمانِ ذوالنورین
