Aik Nazar Aasman Pe Daal Marhaba (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

یا حبیب اللہ (ﷺ) مرحبا مرحباایک نظر آسماں پہ ڈال مرحبا

چمکا ماہِ نور کا ہلال مرحباجھنڈے لگاؤ، گلیاں سجاؤ

کرلو چراغاں ، جگمگاؤ

راضی ہو گا ربِّ ذوالجلال مرحبامحفل سجاؤ ، نعتیں سناؤ

آقا کی آمد کی دھومیں مچاؤ

روز و شب یہی ہو اپنا حال مرحباعاشق کے دل جگمگانے لگے ہیں

دیکھو ذرا مسکرانے لگے ہیں

شاہکارِ ربِّ ذوالجلال ، مرحباصدقہ ولادت کا جلوہ دکھا دو

دل کی لگی اب تو آقا بجھا دو

دکھا دو اب جمال ، مرحباجود و سخا ہے عادت تمہاری

پھیلائے دامن کھڑے ہیں بھکاری

کردو کرم آمنہ کے لال، مرحبا

جامِ شہادت ہے پائی ہیں جنہوں نے

اَھلِ سُنن کو جِلا دی اُنہوں نے

یاد آئیں گے وہ ہر سال ، مرحباشادی کے نغمے سنتے رہیں گے

جشن ِ ولادت مناتے رہیں گے

وار دیں گے تم پہ جان ومال ، مرحباپڑھنے لگا جب عبؔید اُ ن کی نعتیں

ہونے لگی چار سو اُس کی باتیں

دامن اپنا رب کی رحمت سے میں ہر دم بھرتا ہوں

میں صدقے یا رسول اللہ ﷺ