لولاک کا سہرا سر سوہت وہ احمد پیارا آوت ہےحوروں نے کہا جب بسم اللہ، غلمان نے پکارا الا اللہ
خود رب نے کہا ماشاءاللہ محبوب ہمارا آوت ہےجبرئیل امین یہ کہتے چلے اے عرشیو! تمرے بھاگ جگے
تعظیم کو سب ہو جاؤ کھڑے سردار تمہارا آوت ہےیاسین کی چمک داتن میں طہ کا کرشمہ آنکھن میں
والفجر کا جلوہ گالن میں وہ عرش کا تارا آوت ہےما زاغ کا کجلہ نین بھرے والشمس کا بٹنہ مکھ پہ ملے
ہے میم کا گھونگھٹ سہرے تلے وہ رب کا سنوارا آوت ہےدھرتی سے اٹھا آفاق چڑھا ممتاز یہ غل تھا چاروں طرف
اک راج دلارا آوت ہے
لولاک کا سہرا سر سوہت
