بارہ ربیع الاول کو وہ آیا در یتیم
ماہ نبوت مہر رسالت صاحب خلق عظیم
نبی جی اللہ اللہ اللہ ہو لا الہ الا ہوآمنہ بی بی کے گلشن میں آئی ہے تازہ بہار
پڑھتے ہیں صلی اللہ علیہ و سلم آج در و دیوار
نبی جی اللہ اللہ اللہ ہو لا الہ الا ہوحامد و محمود اور محمد دو جگ کا سردار
جان سے پیارا راج دلارا رحمت کی سرکار
نبی جی اللہ اللہ اللہ ہو لا الہ الا ہوپیاری صورت ہنستا چہرہ منہ سے جھڑتے پھول
نور کا پتلا چاند سا مکھڑا کا حق کا پیارا رسول
نبی جی اللہ اللہ اللہ ہو لا الہ الا ہوکفر و شرک کی کالی گھٹائیں ہو گئیں ساری دور
مشرق و مغرب دنیا کے اندر ہو گیا نور ہی نور
نبی جی اللہ اللہ اللہ ہو لا الہ الا ہوجبریل آئے جھولا جھولانے لوری دیں غلمان
سوجا سوجا رحمت عالم میں تیرے قربان
