نعت تیری صَلِ علیٰ محمد، شان تیری لا شریک
رب المشرقین ہےتو،رب المغربین ہےتو،محبوب تیرا مرحبا
اےحاکم ہفت اقلیم، خالقِ کل جن و انس سُبحان اللہ
یا رب! شمس و قمرہوں یالوح وقلم، ہیں سب تیری مخلوق
اے مالکِ موجوداتِ کل اور خالقِ جماداتِ کل
تیرااِسم ہےاِسمِ اعظم، سب ہیں تجھ پرجاں نثار
حقیقت تیری ہے ہزاروں پردوں میں مخفی رب العالمین
مقام تیرا وراء الورا، محبوب تیرا مصطفیٰ، اے خالقِ عظیم
اے رب الارباب! ذات تیری حی قیوم
تو ہے رگِ جاں سے قریب اورہم ٹھہرے تجھ سے بعید
تو ہے غالبِ دوجہاں، میں بے نوا بندہ تیرا
ہے حسین و جمیل تیری کائنات، تو ہے منبعِ جمال
تو غفور الرحیم، پرتیرا حِلم و جلال ہے دو بدو
عالم لاہوت ہویا ہاہوت، ہیں سارےعالم تیرے مولا
عاشق ہیں تیرے سبھی عالم، ہر دم جپتےہیں تیرا نام
تو جبارہےقہارہےاورمیں ہوں رُسواےزماں صلَّ وجَل
تومالک یوم الدین ہے، میں تیرا گداے بے نوا
اے ربِ کائنات! میں سُجہ سنج تیرا اورتوسمیع وبصیر
بادشاہوں کا بادشاہ ہے تو ذات تیری وحدہٗ لا شریک
اے خالقِ آدم صفی اللہ، نوح نجی اللہ
اےربِ ابراہیم خلیل اللہ، اسماعیل ذبیح اللہ
ربِ موسیٰ! اَرِنی اس نےکہا، لن ترانی تم نے کہا
ربِ عیسیٰ روح اللہ، نابیناؤں کو ملی تجھ سے شفا
اللہ الصمد بےشک ہے تولم یلد ولم یولد ذات تیری
خالق لیل و نہار، مالک حیات وممات،تو ہےصاحب لامکاں
اے قوی المتین! اے مالک المقصود! لاریب ہے تو
— Muhammad Shafqat Ullah Qadri\
