نوری محفل پہ چادر تنی نور کی
چاندنی میں ہیں ڈوبے ہوۓ دوجہاں
فرش پر دھوم ہے عرش پر دھوم ہے
پھر یہ آۓ گی شب کِس کو معلوم ہے
مومنو آج گنجِ سخا لُوٹ لو
عاصیو رحمتِ مصطفیٰ ﷺ لُوٹ لو
ابر رحمت ہیں محفل پہ چھاۓ ہوۓ
خود محمد ﷺ ہیں تشریف لاۓ ہوۓ
مانگ لو مانگ لو چشمِ تر مانگ لو
سبز گنبد کے ساۓ میں گھر مانگ لو
اس طرف نور ہے اُس طرف نور ہے
جس کو دیکھو وہی آج مسرور ہے
وقت لاۓ خدا سب مدینے چلیں
سب کے منزل کی جانب سفینے چلیں
— Saim Chishti\
