آئی نسیمِ کوۓ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کعبہ ہمارا کوۓ محمد صلی اللہ علیہ اسلم
لے کے مرادِ دل آئیں گے مر جائیں گے مٹ جائیں گے
طوبیٰ کی جانب تکنے والو، آنکھیں کھولو،ہوش سنبھالو
نام اسی کا باب کرم ہے، دیکھ یہی محرابِ حرم ہے
ہم سب کا رخ سوۓ کعبہ سوۓ محمد روۓ کعبہ
بھینی بھینی خوشبو لہکی بیدم دل کی دنیا مہکی
— Bedam Shah Warsi\
