ہر نظر کانپ اٹھے گی محشر کے دن خوف سے ہر کلیجہ دہل جائیگا
موج کترا کے ہم سے چلی جائیگی رخ مخالف ہوا کا بدل جائیگا
یوں تو جیتا ہوں حکم خدا سے مگر میرے دل کی ہے ان کو یقیناً خبر
رب سلم وہ فرمانیوالے ملے کیوں ستاتے ہیں اے دل تجھے وسوسے
اخترؔ خستہ کیوں اتنا بے چین ہے تیرا آقا شہنشاہِ کونین ہے
— Mufti Akhtar Raza Khan Qadri Azhari\
