Yeh Dil Teri Yaadon Se Mahakta Hi Rahega | Best Naat Sharif in Urdu Hassan Javed Rawalpindi

شاعر: Hassan Javed Rawalpindi


یہ دل تیری یادوں سے مہکتا ہی رہے گا
تیرا ہے یہ تیرا ہے یہ تیرا ہی رہے گا

سرکار سے مانگو تو سہی آل کا صدقا
مِلتا ہے یہ ملتا ہے یہ ملتا ہی رہے گا

تیروں کے مُصّلے پہ شبّیر کا سجدہ
ہوتا ہے یہ ہوتا ہے یہ ہوتا ہی رہے گا

اللہ کے محبوب کے ٹکڑوں پہ یہ عاصی
پلتا ہے یہ پلتا ہے یہ پلتا ہی رہے گا

جب تک نہ ملے گی تیری خیرات، یہ دامن
پھیلا ہے یہ پھیلا ہے یہ پھیلا ہی رہے گا

یہ نامِ محمدؐ ہے کہ رحمت کا سمندر
بہتا ہے یہ بہتا ہے یہ بہتا ہی رہے گا

کیا لطف ہو آقا مجھے محشر میں یہ کہہ دیں
میرا ہے یہ میرا ہے یہ میرا ہی رہے گا

ناکارہ حسنؔ آپ کے دربارِ کرم کا
منگتا ہے یہ منگتا ہے یہ منگتا ہی رہے گا