آۓ نبیوں کے سلطان آۓ نبیوں کے سلطان
حوا مریم حوریں آئیں آمد کوسب جشن منائیں
سارے جگ میں دھوم مچی ہے آمنہ گھر نبیوں کانبی ہے
آقا کی نورانی صورت جودیکھےکرتا ہے تلاوت
بولے خدا خود اُن کی زبانی بات نبی کی سب نے مانی
موت کو مجھ پر پیار آۓ گا میرانصیب سنور جاۓ گا
آقا میرے خواب میں آنا ہم کو اپنا جلوہ دکھانا
دیکھیں ہم دن رات مدینہ دیتا ہے خیرات مدینہ
نعت کمالؔ آقا کی پڑھی ہےساری محفل جھوم رہی ہے
— Unknown
