ابرِ کرم گیسوئے محمد
سب کی نظر ہے سوئے کعبہ
کعبے کو کس نے بنایا قبلہ
سجدۂِ سر ہے سوئے کعبہ
سارے چمن میں کس کی خوشبو
کس کی چمک ہے پیکرِ گل میں
دھارے چلے ہر اُنگلی سے ان کی
سب سے انوکھا موئے محمد
کس کا منہ دیتا ہے گواہی
زندہ ہے واللہ زندہ ہے واللہ
بھینی بھینی خوشبو لہکی
یہ رہ مہکی وہ رہ مہکی
صبح رخِ روشن سے دوبالا
شامِ رنگیں صبحِ دل آرا
شامِ معنبر، صبح منور
اخترِ خستہ چل دے جِناں کو
صلى الله عليه وسلم
— Mufti Akhtar Raza Khan Qadri Azhari\
