آہ! ہرلمحہ گناہوں کی کثرت و بھرمار ہے
مجرموں کےواسطےدوزخ بھی شعلہ بار ہے
آہ ! نافرمانیاں ،بدکاریاں ، بےباکیاں
چھپ کے لوگوں سے گناہوں کا رہا ہے سلسلہ
اب سر بالیں خدارا مسکراتے آیۓ
یا رسول اللہ ﷺ! آکر قبر روشن کیجۓ
نیکیاں پلے نہیں آقاﷺ! شفاعت کیجۓ
یا نبی ﷺ! عطارؔ کو جنت میں دے اپنا جوار
— Muhammad Mushtaq Qadri Attari\
