ایسا تجھے خالق نے طرح دار بنایا
طلعت سے زمانہ کو پُر انوار بنایا
دیواروں کو آئینہ بناتے ہیں وہ جلوے
کونین بناۓ گۓ سرکار کی خاطر
کنجی تمہیں دی اپنے خزانوں کی خدا نے
عالم کے سلاطین بھکاری ہیں بھکاری
اے ماہِ عرب مہرِعنجم میں تیرے صدقے
اُن کے لبِ رنگیں کی نچھاور تھی جس نے
— Unknown
