Allah Mujhe Alma e Deen Bna De (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

اللہ ! مجھے عالِمۂ دین بنادے

ہو جایا کرے کاش مجھے جلد سبق یاد

سستی ہو مری دُور میں اُٹھ جاؤں سویرے

ہو جامعہ کا مجھ سے نہ نقصان کبھی بھی

چُھٹّی نہ کروں بھول کے پڑھنے کی کبھی بھی

اُستانی ہوں موجود یا باہَر کہیں مصروف

خصلت ہو شرارت کی مِری دُور الٰہی!

اُستانی کی کرتی رہوں ہر دم میں اِطاعت

کپڑے میں رکھوں صاف تُو دل کو مرے کر صاف

فِلموں سے ڈِراموں سے عطاکردے تُو نفرت

اَوقات کے اندر ہی پڑھوں ساری نَمازیں

پڑھتی رہوں کثرت سے دُرود اُن پہ سدا میں

سنّت کے مطابِق میں ہر اک کام کروں کاش

میں جھوٹ نہ بولوں کبھی گالی نہ نکالوں !

میں فالتو باتوں سے رہوں دُور ہمیشہ

اَخلاق ہوں اچھّے مرا کِردار ہو ستھرا

اُستانی ہوں ماں باپ ہوں عطارؔ بھی ہو ساتھ

— Unknown