Amna Bibi Ka Jaya (Durood-O-Salam) | Best Durood-o-salam Lyrics in Urdu | Naat Lines

یَا نَبِی سَلَامٌ عَلَیْکَ

یَا حَبِیْب سَلَامٌ عَلَیْک

آمنہ بی بی کا جایا

صبحِ صادِق نے سنایا

اَلسَّلَام اے جانِ عالم

شاہِ دِیں سلطانِ عالم

خاتم دورِ رِسالت

فاتحِ بابِ شفاعت

اَلسَّلَام اے شاہِ عالی

عرض کرتے ہیں سوالی

نوح کے تم ناخدا ہو

سب کے تم حاجت روا ہو

بخش دو میری خطائیں

بھیج دو اپنی عطائیں

ہوں پھنسا اَفکارِ غم میں

دیر کیا ہے اب کرم میں

کفر کو تم نے مٹایا

دِین کا ڈَنکا بجایا

اب تو طیبہ میں بلالو

اپنے بد کو بھی نبھالو

دِل میں رَنگ اپنا جمادو

بختِ خوابیدہ جگا دو

جان نکلے اس طرح پر

سامنے ہو قبرِ اَنور

جانکنی کے وقت آنا

چہرۂ اَنور دکھانا

اے شفیعِ روزِ محشر

غوث کا صدقہ کرم کر

کچھ نہ کی ہم نے کمائی

اے عرب والے دُہائی

حشر میں تم بخشوانا

ہر مصیبت سے بچانا

اے شہنشاہِ رِسالت

تا اَبد سب پر ہو رحمت

دِین کا ہو بول بالا

دشمنوں کا منہ ہو کالا

بانیِ محفل کی آقا

پوری ہو ہر اِک تمنا

اس جمیلؔ قادری پر

چشم و دِل کردو منوّر

— Jamil Ur Rehman Qadri\