Apne Nabi Se Hum Ko Muhabat Kal Bhi Thi Aur Aaj Bhi Hai (Naat) – Naat by Unknown

اپنے نبی سےہم کو محبت کل بھی تھی اور آج بھی ہے

ختمِ رسل اعزازہےان کا دونوں جہاں کے مالک ہیں

بن مانگے ہی سب کی جھولی آقا بھرتے رہتے ہیں

دین وایماں ہیں وہ ہمارے ہم ہیں اُن کے شیدائی

ان کے در پہ جانے والا من کی مرادیں پاتا ہے

خلدِ بریں گر دیکھنا چاہو دیکھ لو جاکر طیبہ میں

عشق میں اُن کےہردم عابدؔ نعتیں کہتا رہتا ہے

— Unknown