اے عرب کے تاجدار، اہلاًوَّسَہلاًمرحبا
آئے شاہِ نامدار،اہلاًوَّسَہلاًمرحبا
اے حبیبِ کِردگار،اہلاًوَّسَہلاًمرحبا
آمِنہ کے گُلْ عِذار،اہلاًوَّسَہلاًمرحبا
اَنبیا کے تاجدار،اہلاًوَّسَہلاًمرحبا
بَہرِ اُمّت اشکبار،اہلاًوَّسَہلاًمرحبا
رحمتِ پروردگار،اہلاًوَّسَہلاًمرحبا
اپنے رب کے رازدار،اہلاًوَّسَہلاًمرحبا
یاشہِ عالی وقار،اہلاًوَّسَہلاًمرحبا
غمزدوں کے غمگسار،اہلاًوَّسَہلاًمرحبا
دو جہاں کے تاجدار،اہلاًوَّسَہلاًمرحبا
مرہمِ قلبِ فِگار،اہلاًوَّسَہلاًمرحبا
عزّتِ رُسوا و زار،اہلاًوَّسَہلاًمرحبا
نور کی برسی پُھوار،اہلاًوَّسَہلاًمرحبا
کر منوَّر قلبِ تار،اہلاًوَّسَہلاًمرحبا
سب سے بڑھ کر کامگار،اہلاًوَّسَہلاًمرحبا
جلوہ کر دے آشکار،اہلاًوَّسَہلاًمرحبا
— Muhammad Ilyas Atar Qadri\
