Aye Rasool e Ameen (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

اے رسول امیںؐ ، خاتم المرسلیں ﷺ!

ہے عقیدہ یہ اپنا بصدق و یقیں

اے براہیمی و ہاشمی خوش لقب

دود مانے قریشی کے در ثمیں

دست قدرت نے ایسا بنایا تجھے

اے ازل کے حسیں اے ابد کے حسیں

بزم کونین پہلے سجائی گئی

سید الاولیں سید الاخریں

ترا سکہ رواں کل جہاں میں ہوا

کیا عرب کیا عجم سب ہیں زیر نگیں

تیرے انداز میں وسعتیں فرش کی

تیرے انفاس میں خلد کی یاسمیں

سدرۃ امنتہی رہ گزر میں تری

تو ہے حق کے قریں حق ہے تیرے قریں

کہکشاں ضو ترے سر مدیں تاج کی

لیلۃ القدر تیری منور جبیں

مصطفیٰ مجتبی تیری مدح و ثنا

— Hazrat Shah Nafees Alhussaini\