اے سبز گنبد والے منظور دعا کرنا
اے نورِ خدا آ کر آنکھوں میں سما جانا
میں قبر اندھیری میں گھبراؤں گا جب تنہا
حد کوئی نہیں دیکھو سرکار کی رحمت کی
تیرے سے ضیا پائی ان چاند ستاروں نے
محبوبِ الٰہی سا کوئی نہ حسین دیکھا
مجرم ہوں زمانے کا محشر میں بھرم رکھنا
— Unknown
