اے شہر نبی تیرے کیا خوب نظارے ہیں
اس وقت چھلکتے ہیں آنکھوں سے میری آنسو
جب چھتریاں کھلتی ہیں آقا کے حرم میں
حاجت ہی نہیں رہتی دے دیتے ہیں وہ اتنا
خیرات بٹی حسن کی اور نور کی ہر سُو ہے
رخ تیرا جدھر ہوتا کعبہ بھی اُدھر پھرتا
حسنین و علی فاطمہ ہیں دین کے افلاک
ایمان یہ میرا ہے افضل یہ عقیدہ ہے
— Afzal Noshahi\
