Aziz Tar Mujhe Rakhta Hai (Manqbat) | Best Manqbat Lyrics in Urdu | Naat Lines

یہ بات سچ ہے مرا باپ کم نہیں ماں سےوہ ماں کے کہنے پہ کچھ رعب مجھ پہ رکھتا ہے

یہی ہے وجہ مجھے چومتے جھجھکتا ہےوہ آشنا مرے ہر کرب سے رہے ہر دم

جو کھل کے رو نہیں پاتا مگر سسکتا ہےجڑی ہے اس کی ہر اک ہاں فقط مری ہاں سے

یہ بات سچ ہے مرا باپ کم نہیں ماں سےہر ایک درد وہ چپ چاپ خود پہ سہتا ہے

تمام عمر وہ اپنوں سے کٹ کے رہتا ہےوہ لوٹتا ہے کہیں رات دیر کو دن بھر

وجود اس کا پسینے میں ڈھل کے بہتا ہےگلے ہیں پھر بھی مجھے ایسے چاک داماں سے

یہ بات سچ ہے مرا باپ کم نہیں ماں سےپرانا سوٹ پہنتا ہے کم وہ کھاتا ہے

مگر کھلونے مرے سب خرید لاتا ہےوہ مجھ کو سوئے ہوئے دیکھتا ہے جی بھر کے

نہ جانے سوچ کے کیا کیا وہ مسکراتا ہےمرے بغیر ہیں سب خواب اس کے ویراں سے