Bagh e Jannat Ke Hain (Manqbat) | Best Manqbat Lyrics in Urdu | Naat Lines

باغ جنت کے ہیں بہرِ مَدح خوانِ اَہلِ بیت

کس زباں سے ہو بیاں عز و شانِ اَہل بیت

ان کی پاکی کا خدائے پاک کرتا ہے بیاں

مصطفیٰ عزت بڑھانے کے لیے تعظیم دیں

اُن کے گھرمیں بے اجازت جبرئیل آتے نہیں

مصطفٰی بائع خریدار اس کا اَللّٰہ مشتری

رَزم کا میداں بنا ہے جلوہ گاہِ ُحسن و عشق

پھول زخموں کے کھلائے ہیں ہوائے دوست نے

حوریں کرتی ہے عروسانِ شہادت کا سنگار

ہو گئی تحقیق عید دید آبِ تیغ سے

جمعہ کا دن ہے کتابیں زِیست کی طے کر کے آج

اے شبابِ فصلِ گل یہ چل گئی کیسی ہوا

کس شقی کی ہے حکومت ہائے کیا اَندھیر ہے

خشک ہو جا خاک ہو کر خاک میں مل جا فرات

خاک پر عباس و عثمانِ علمبردار ہیں

تیری قدرت جانور تک آب سے سیراب ہوں

قافلہ سالار منزل کو چلے ہیں سونپ کر

فاطمہ کے لاڈلے کا آخری دیدار ہے

وقت رخصت کہہ رہا ہے خاک میں ملتا سہاگ

اَبر فوجِ دشمناں میں اے فلک یوں ڈوب جائے

کس مزے کی لذ تیں ہیں آبِ تیغِ یار میں

باغِ جنت چھوڑ کر آئے ہیں محبوبِ خدا

حوریں بے پردہ نکل آئی ہیں سر کھولے ہوئے

کوئی کیوں پوچھے کسی کو کیا غرض اے بیکسی

گھر لٹانا جان دینا کوئی تجھ سے سیکھ جائے

سر شہیدانِ محبت کے ہیں نیزوں پر بلند

دولت دیدار پائی پاک جانیں بیچ کر

زخم کھانے کو تو آبِ تیغ پینے کو دیا

اپنا سودا بیچ کر بازار سونا کر گئے

اَہل بیت پاک سے گستاخیاں بے باکیاں

بے ادب گستاخ فرقہ کو سنا دے اے حسنؔ

— Hassan Raza Khan Barelvi\