بندہ قادر کا بھی قادر بھی ہے عبدالقادر
مفتِی شرع بھی ہے قاضی مِلّت بھی ہے
منبعِ فیض بھی ہے مجمعِ افضال بھی ہے
قطب ابدال بھی ہے محورِ ارشاد بھی ہے
سلکِ عرفاں کی ضیا ہے یہی دُرِّمختار
اس کے فرمان ہیں سب شارحِ حکمِ شارع
ذی تَصَرُّف بھی ہے ماذون بھی مختار بھی ہے
رشکِ بُلبل ہے رضاؔ لالہ صَد داغ بھی ہے
— Ala Hazrat Imam Ahmed Raza Khan Barelvi\
