جنہیں خلق کہتی ہے مصطفیٰ میرا دِل اُنہیں پہ نثار ہے
ہے جہاں میں جنکی چمک دَمک ہے چمن میں جنکی چہل پہل
وہ جھلک دِکھا کے چلے گئے میرے دل کا چین بھی لے گئے
وہی موت ہے وہی زندگی جو خدا نصیب کرے مجھے
وہ ہے آنکھ جس کے یہ نور ہیں وہ ہے دل یہ جس کے سرور ہیں
جوکرم سے اپنے شہِ اُمم رکھیں مجھ غریب کے گھر قدم
وَلے اس غریب کا خُم کدہ بنے رشکِ خلد بریں شہا
دَمِ نزع سالکِؔ بے نوا کو دِکھانا شکلِ خدا نما
— Hakeem Ul Umat Mufti Ahmed Yar Khan Naeemi\
