Lootne Rehmatein Qaafle Mein Chalo (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

لوٹنے رحمتیں قافِلے میں چلو

چاہو گر بَرَکتیں قافِلے میں چلو

ہوں گی حل مشکِلیں قافِلے میں چلو

طَیبہ کی جُستُجو حج کی گر آرزو

الفتِ مصطَفٰے اور خوفِ خدا

گر مدینے کا غم چاہئے چشمِ نَم

قرض ہوگا ادا آکے مانگو دعا

دُکھ کا دَرماں ملے آئیں گے دن بھلے

غم کے بادَل چَھٹیں خوب خوشیاں ملیں

ہو قَوی حافِظہ ٹھیک ہو ہاضِمہ

علم حاصل کرو جَہْل زائل کرو

قرض کا بار ہو، بے کسی یار ہو

گرچِہ ہوں گرمیاں یا کہ ہوں سردیاں

کُوندیں گر بجلیاں یا چلیں آندھیاں

بارہ مَہ کیلئے تیس دن کیلئے

سنّتیں سیکھنے تین دن کیلئے

اے مِرے بھائیو! رَٹ لگاتے رہو

فون پر بات ہو یا مُلاقات ہو

آپ بازار میں ہوں یا دفتر میں ہوں

درس دیں یا سُنیں یا بیاں جو کریں

عاشِقانِ رسول ان سے ہم مدنی پھول

عاشِقانِ رسول آئے لینے دُعا

عاشِقانِ رسول آئے ہیں مرحبا

آپ جب بھی سنیں قافلہ آگیا

کھانا لے کے چلیں ٹھنڈا شربت بھی لیں

ان پہ ہوں رحمتیں قافِلے کا سُنیں

بخش دے میرے مولیٰ تُو ان کو کہ جو

یاخدا ہر گھڑی رٹ ہو عطارؔ کی

— Muhammad Ilyas Atar Qadri\