Midhah Sarkar Kis Tarah Ho Bayan (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

مدح سرکارؐ کس طرح ہو بیاں

اور قلم بھی لکھے تو کیسے لکھے

آپؐ کی ذات کی کسے تفہیم

آپؐ کے زیرِ سایہ رحمت

آپؐ کے قول و فعل و حسنِ عمل

تن کی تہذیب آپؐ کی بخشش

آپؐ تطہیرِ نفس اہل صفا

آپؐ کی ذات مسملوں کی کشود

آپؐ کا نام بے کسوں کا سکوں

چارۃ غم نگاہِ لطف و کرم

جان کے دشمنوں کے خیر طلب

رحمت وارفت ورؤف و رحیم

آپؐ سوبار بخشنے والے

بےشعوری ہے آپؐ سے دوری

جان پر میری آپؐ کے الطاف

آپؐ کے صدقے کنزومال و منال

آپؐ ہادی ہیں سب زمانوں کے

آپؐ کی یاد آسمانوں میں

فرش پر کررہا ہے ورد کوئی

نامِ نامی سے گونجتی ہے فضا

بھیجتا ہے خدا درودو سلام

میں بھی شام ہوں اس صداؤں میں

پڑھ رہا ہے ہمہ وجودُ درود

— Haneef Asadi\