نبی کا جھنڈا لے کر نکلو دنیا پر چھا جاؤ
عاشق ہیں جو پاک نبی کے اُن کو لے کر ساتھ چلو
قریہ قریہ بستی بستی ذکر نبی کا عام کرو
دشمن ہیں جو پاک نبی کے اُن کو دفع دور کرو
رنگ برنگے جھنڈے چھوڑو تھام لو گنبد والا
ابنِ علی نے کرب و بلا میں تم کو یہ پیغام دیا
یہ جھنڈا ہے سیدنا صدیق کی آنکھ کا تارا
— Unknown
