سلام اُس پرکہ جس نے بیکسوں کی دستگیری کی
سلام اس پر کہ جس نے خوں کےپیاسوں کوقبائیں دیں
سلام اس پر کہ دشمن کو حات جاوداں دے دی
سلام اس پروطن کے لوگ جس کو تنگ کرتے تھے
سلام اس پرکہ جس کےگھرمیں چاندی تھی نہ سوناتھا
سلام اس پر جو بھوکا رہ کےاوروں کا کھلاتا تھا
سلام اس پر کہ تھا الفقر فخری جس کا سرمایا
سلام اس پر کہ جس نےفضل کےموتی بکھیرےتھے
سلام اس پر کہ جس کی چاند تاروں نے گواہی دی
سلام اس پر کہ جس نے چاند کودو ٹکڑے فرمایا
— Abu Alasar Hafeez Jalandhari\
