Sharf De Hajj Ka Mujhe (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

شَرَف دے حج کامجھے میرے کبریا یارب

دکھا دے ایک جھلک سبز سبز گنبد کی

مدینے جائیں پھر آئیں دوبارہ پھر جائیں

مِرا ہو گنبدِ خَضرا کی ٹھنڈی چھاؤں میں

بَوقتِ نَزع سلامت رہے مِرا ایماں

جو ’’دیں کا کام‘‘ کریں دل لگا کے یااللہ

تِری مَحَبَّت اُتر جائے میری نَس نَس میں

زمانے بھر میں مچا دیں گے دھوم سنّت کی

نَماز و روزہ وحَجّ و زکوٰۃ کی توفیق

جواب قبر میں منکَر نکیر کو دوں گا

بروزِ حشر چھلکتا سا جام کوثر کا

بقیعِ پاک میں عطارؔ دَفن ہو جائے

— Muhammad Ilyas Atar Qadri\