Tajdar e Ambiya (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

تاجدارِ انبیا، اہلاًوَّسَہلاًمرحبا

آگئے خیرُالورٰی،اہلاًوَّسَہلاًمرحبا

مَظہرِ ربُّ العُلیٰ،اہلاًوَّسَہلاًمرحبا

پیشوائے انبیا، اہلاًوَّسَہلاًمرحبا

سیِّدِ ارض و سما، اہلاًوَّسَہلاًمرحبا

خَلق کے حاجت روا،اہلاًوَّسَہلاًمرحبا

سیِّد و سردارِ ما،اہلاًوَّسَہلاًمرحبا

مالِک و مختارِ ما،اہلاًوَّسَہلاًمرحبا

مشرِق و مغرِب میں اِک اِک بامِ کعبہ پر بھی ایک

چاند سا چمکاتے چِہرہ نور برساتے ہوئے

آمِنہ کے گھر میں آقا کی ولادت ہوگئی

جُھک گیاکعبہ سبھی بُت منہ کے بل اَوندھے گرے

چودہ کنگُورے گرے آتَشکدہ ٹھنڈا ہوا

سوئی قسمت جاگ اٹھی اور سب کی بگڑی بن گئی

آتے ہی سجدہ کیا اور ربِّ ھَبْلِی اُمَّتی

خوب جھومو عاصیو! وہ مسکراتے آگئے

عیدِ میلادُالنَّبی ہے چار جانب روشنی

چَھٹ گئے ظُلمت کے بادَل نور ہر ُسو چھا گیا

جن کے پَر تَوسے ہے ساری جگمگاتی کَہکشاں

آسمانوں پر گئے اور خلد کی بھی سَیر کی

حاضِر و ناظِر بھی ہیں اور باطِن و ظاہِر بھی ہیں

قبر میں عطارؔ کی، آمد ہو جب سرکار کی

حشر میں عطارؔ ان کو دیکھتے ہی بول اٹھا

— Unknown