وہ نورِ آسمانی جب کیا اس نے زمینی
انھی سے سلسلہ قائم ہوا جود و سخا کا
منور ہیں انھی کے حسن سے سارے زمانے
مُعطَر ہوگئی اُن سے فضاۓ زندگانی
خوشا وہ بخت جو چمکے سراجِ آگہی سے
مگر شرمندگی سے آنکھ اٹھتی ہی نہیں ہے
عطا ہو اک نظر یا جس قدر بھی آپؐ چاہیں
— Dr Zia Ul Hassan\
